الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے الجامع الصحیح میں (کتاب الصلواة، باب...
فوائد ومسائل:
یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے الجامع الصحیح میں (کتاب الصلواة، باب السترہ بمکة، حدیث: 501) اور اس کے ضمن میں حضرت ابو حجیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صریح حدیث سے ثابت کیا ہے۔
کہ سترے کے مسئلے میں مکہ اور غیر مکہ سبھی برابر ہیں۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اشارہ ہے کہ مصنف عبدا لرزاق میں باب لايقطع الصلاة بمكة شيئ کی حدیث صحیح نہیں۔
اور وہ یہی ہے جو امام ابودائود رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کی ہے۔
(عون المعبود) اس لئے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم او ر مسجد حرام میں بھی ممکن حد تک سترے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
لوگوں کے عام تساہل اور تغافل نے وہاں اس مسئلے کی اہمیت کو ختم کردیا ہے۔
جو یکسر غلط ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2016