🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
� تشریح : ہڈی اور گوبر سے استنجاءکرنا جائز نہیں، گوبر اور ہڈی جنوں کی خوراک ہیں۔ جیسا کہ ابن...
� تشریح:
ہڈی اور گوبر سے استنجاءکرنا جائز نہیں، گوبر اور ہڈی جنوں کی خوراک ہیں۔ جیسا کہ ابن مسعود کی روایت ہے کہ آپ نے فرمایا گوبر اور ہڈی سے استنجاء نہ کرو، یہ تمہارے بھائی جنوں کا توشہ ہیں۔ [رواه ابوداؤد والترمذي]
معلوم ہوا کہ ڈھیلوں سے بھی پاکی حاصل ہو جاتی ہے۔ مگر پانی سے مزید پاکی حاصل کرنا افضل ہے۔ [ديكهئے حديث: 152]
آپ کی عادت مبارکہ تھی کہ پانی سے استنجاءکرنے کے بعد آپ ہاتھوں کو مٹی سے رگڑ رگڑ کر دھویا کرتے تھے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 155