🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ دیکھنا مستحب ہے اور اس سے مراد اتفاقا اچٹتی نظر سے دیکھنا ہے جیسے جابر رضی...
فوائد ومسائل:
یہ دیکھنا مستحب ہے اور اس سے مراد اتفاقا اچٹتی نظر سے دیکھنا ہے جیسے جابر رضی اللہ نے اپنے متعلق بیان کیا ہے مگر برا ہو تہذیب نو کا کہ اس بہانے دونوں نوجوان لڑکے لڑکی کا اکیلے اکیلے ملاقاتیں کرنا، سیروں کے لئے نکلنا اور خریداریاں کرنا اور نامعلوم کیا کچھ ہوتا ہے، شریعت ان کی قطعا روادار نہیں ہے، قبل از نکاح اس طرح کی کھلی میل ملاقاتیں حرام ہیں اور یہ دیکھنا بھی نسبت پختہ کرنے سے پہلے ہی زیادہ مفید ہے جب تک عقد نہیں ہو جاتا، منگیتر ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوتے ہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2082