الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1: اجتماعی مسائل میں گفتگو سے پہلے یہ خطبہ پڑھنا مستحب ومسنون ہے، بالخصوص عقدر نکاح کے...
فوائد ومسائل:
1: اجتماعی مسائل میں گفتگو سے پہلے یہ خطبہ پڑھنا مستحب ومسنون ہے، بالخصوص عقدر نکاح کے موقع پر آداب نکاح میں شامل ہے مگر عمل نکاح کا رکن نہیں ہے۔
نکاح کے لئے ایجاب وقبول ہی لازمی شرط ہے۔
اس خطبہ کی جامع اور صحیح ترین نص کو علامہ البانی ؒ نے خطبہ الحاجۃ میں جمع فرما دیا ہے۔
2: (شرور النفس) نفس کی شرارتوں سے مراد اخلاقی اور سفلہ پن وغیرہ کی عادات ہیں، وہ انفرادی ہوں یا اجتماعی، لہذا کسی بھی فرد یا معاشرے کو اپنے بارے میں دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہمیشہ اللہ تعالی سے استغفار کرتے رہنا چاہیے۔
شیطان کے پھندے بڑے سخت ہیں۔
3: حدیث کے سیاق میں: {اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا} قرآن مجید کی آیت نہیں، اس آیت کا معنی ومفہوم کہا جا سکتا ہے جو کہ سورۃ نساء کی ابتدا میں وارد ہے: {يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا} (النساء:1) ودیگر روایات میں یہ آیت کریمہ اسی طرح کامل طور پر آئی ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2118