الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ ایام حیض کی طلاق سنت کے صریح خلاف ہے لیکن اگر کوئی دے دے تو اس...
فوائد ومسائل:
1۔
ایام حیض کی طلاق سنت کے صریح خلاف ہے لیکن اگر کوئی دے دے تو اس کے واقع ہونے یا نہ ہونےمیں متقدمین ومتاخرین میں دو رائیں رہی ہیں اور دونوں ہی طرف اجلہ علماء فقہاء اور محدثین کی جماعتیں ہیں۔
رضي الله عنهم و أرضاهم۔
متاخرین میں بالخصوص امام ابن تیمیہ اور ان کے تلمیذ رشید امام ابن قیم ؒ نہایت شدت سے اس طلاق کے باطل ہونے کے قائل ہیں جبکہ جمہور اس کے وقوع کے قائل ہیں۔
امام بخاریؒ نے الجامع الصحیح میں باب قائم کیا ہے (اذا طلقتم الحائض تعتد بذلك الطلاق) جب حائضہ کو طلاق دے دی جائے تو اس کی وہ طلاق شمار ہوگی اس موضوع میں لمبی بحثیں ہیں اور ان کا محور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طلاق کا واقعہ ہے۔
وہ کہتے ہیں حسبت علي بتطليقةٍ (صحيح بخاري، الطلاق، حديث:٥٢٥٣) یہ مجھ پر ایک طلاق شمار کی گئی تھی۔
اور ایک دوسرا جملہ جو ہماری اس روایت میں ہے: (ولم يرها شيئا) اور اسے کچھ نہ سمجھا یا کچھ شمار نہ کیا۔
لیکن یہ جملہ عدم شمار کے لئے صریح نص نہیں ہے۔
جیسے کہ امام شافعی یا دیگر محدثین وفقہا نے اس کو محتمل قرار دیا ہے یعنی اس کا مفہوم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کو درست اور صحیح نہ سمجھا۔
یا رجوع سے مانع نہ سمجھا وغیرہ۔
محدث عصر علامہ البانی ؒ نے اس موضوع کی مختلف احادیث کے اسانید ومتون میں تقابل میں کرتے ہوئے نتیجہ یہ نکالا ہےکہ ایام حیض کی طلاق واقع ہو جاتی ہے گو اس کے خلاف سنت ہونے میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے۔
2۔
جس حیض میں طلاق دی اور پھر رجوع کر لیا اب اس سے متصل مطہر میں طلاق دے یا اس کے بعد والے طہر میں؟ امام ابوداود ؒ نے اس حدیث کے کئی متابعات وشواہد پیش کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ متصل طہر میں طلاق دی جا سکتی ہے یعنی قبل از مباشرت۔
مگر امام نافع اور زہری کی روایت میں ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کو دوسرے طہر میں طلاق یا امساک کا حکم دیا گیا تھا۔
اور یہ زیادت ثقہ ہے جو کہ پہلی صورت کے منافی نہیں اس لیے قابل قبول ہے۔
اور اس کی تطویل کی کئی حکمتیں تھیں: (الف) معلوم ہوجائے کہ یہ رجوع محض دوسری طلاق کی خاطر نہ تھا۔
(ب)عورت کے لیے واضح ہوجائے کہ اس کو کس کیفیت میں طلاق ہوئی ہے۔
طہر میں یا حمل میں۔
(ج) اگر حمل نمایاں ہوجائےتو شاید شوہر طلاق دینے میں متامل رہے۔
4۔
اور اس تطویل مسے یہ بہی ممکن ہے کہ ذہنوں میں پیدا ہونے والی نا ہمواری ہم آہنگی میں بدل جائےاور شوہر اسے باقاعدہ بیوی بنالے۔
3۔
(والاحاديث كلها علی خلاف ماقابل أبوالزبير) اور تمام روایات ابوالزبیر کے بیان کے خلاف ہیں صاحب عون ؒ نے اس سے مراد (ولم يرها شيئا) کا جملہ ہے یعنی یہ جملہ روایت کرنے میں ابوالزبیر منفرد ہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2185