🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔ تاہم بعض محقیقین کے نزدیک یہ حسن درجہ کی ہے۔ (اس کی...
فوائد ومسائل:
1۔
یہ حدیث ضعیف ہے۔
تاہم بعض محقیقین کے نزدیک یہ حسن درجہ کی ہے۔
(اس کی بحث کے لیے دیکھے: ارواء الغلیل 1447 اوما قبلہ) اور محولہ احادیث آگے آ رہی ہیں۔
2208۔
2206)
2۔
طلاق بتہ: یعنی ایسی طلاق جس میں رجوع کا حق کٹ جائے۔
بت يبت بتاً یعنی کاٹ دینا؛ ٹکرے ٹکرے کر دینا۔

3۔
عہد رسالت میں طلاق بتہ کا لفظ ایک ہی مرتبہ تین طلاقیں دینے کے مفہوم میں استعمال ہوتا تھا۔
اعتبار سے بیک وقت تین طلاقیں یا طلاق بتہ دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (طلاق بتہ) کو ایک بنا دیا۔
ورنہ بعد میں طلاق بتہ کا جو مفہوم رائج ہوا اس کی رو سے تو اسے کسی صورت بہی ایک طلاق نہیں بنایا جا سکتا تھا۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2196