🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اگر زوجین میں ہم آہنگی نہ رہے اور شوہر اپنی بیوی کو طلاق دینے پر راضی نہ...
فوائد ومسائل:
اگر زوجین میں ہم آہنگی نہ رہے اور شوہر اپنی بیوی کو طلاق دینے پر راضی نہ ہو جب کہ عورت اس کے پاس رہنے کے لیے تیار نہ ہو بلکہ علیحدگی پر مصر ہوتو اپنا معاملہ قاضی کے سامنے پیش کرے۔
وہ احوال واقعی کے پیش نظر عورت کے مطالبہء علیحدگی کی بناء پر عورت سے کہے کہ اپنا حق مہر واپس کرے اور پھر وہ انکے مابین عقد نکاح کو فسخ کردے۔
تو علیحدگی کی اس کیفیت کو خلع کہتے ہیں۔
طلاق شوہر کی طرف سے ہوتی ہے اور خلع میں مطالبہ بیوی کی طرف سے ہوتا ہے۔
اور قاضی اپنے فیصلہ تنسیخ کی تنفیذ کراتا ہے۔
خلع میں عدت صرف ایک حیض ہے۔
کیونکہ یہ فسخ نکاح ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2226