الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ روایت شیخ البانی ؒ کے نزدیک سنین کے ذکر کے بغیرصحیح ہے اور حافظ ابن حجر...
فوائد ومسائل:
یہ روایت شیخ البانی ؒ کے نزدیک سنین کے ذکر کے بغیرصحیح ہے اور حافظ ابن حجر نے چھ سال یا دو سال کے ذکر کو صحیح سمجھتے ہوئے ان کے درمیان یہ تطبیق لکھی ہےکہ حضرت زینب رضی اللہ عنہ کی ہجرت اور ابو العاص رضی اللہ عنہ کے اسلام اور ہجرت میں چھ سال کا وقفہ تھا مگر آیت کریمہ: (لا هُنَّ حِلٌّ لَّهُم) (الممتحنه:10) مسلمان عورتیں کافروں کے لیے حلال نہیں۔
کے نزول اور ابو العاص کے اسلام وہجرت کرکے آنے میں دو سال اور کچھ ماہ کا وقفہ تھا۔
(شرح حدیث:5288) صحیح یہ ہے کہ ابو العاص نے مذکورہ آیت کے نزول سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور ہجرت کی تھی۔
زادالمعاد میں حافظ ابن القیم ؒ رقم طراز ہیں کہ ہمیں کسی شخص کے متعلق معلوم نہیں کہ قبول اسلام کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کی تجدید کی ہو۔
اس قسم کی صورت میں دو کیفیتیں ہوتی تھیں۔
یا تو افتراق ہوجاتا تھا اور عورت کسی اور سے نکاح کر لیتی تھی یا سابقہ نکاح قائم رہتا حتی کہ شوہر مسلمان ہوجاتا۔
محض اسلام قبول کرلینے سے کامل تفریق ہونا یا عدت کا اعتبار کرنا کرانا کسی کے متعلق معلوم نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہو حالانکہ آپ کے زمانے میں ایک کثیر تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے تھے۔
(زاد المعاد جلد چہارم، حکمه في الزوجین یسلم أحدھما قبل الآخر) علاوہ ازیں حضرت زینب اور ان کے خاوند کے بارے میں ایک دوسری روایت نکاح جدید کے ساتھ لوٹانے کی بھی آتی ہے۔
بعض علماء نے ان میں پہلی حدیث کو اور دیگر بعض علماء نے دوسری حدیث کو صحیح قرار دیا ہے اور بعض نے ان کے درمیا ن تطبیق دی ہے۔
(تفصیل کے لیے فتح الباری کا محولہ مقام فرمایا جائے)

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2240