الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: لعان کرنے والوں میں ہمیشہ کے لیے علیحدگی کس طرح ہوگی؟ نفس لعان سے یا خاوند کے...
فوائد ومسائل:
لعان کرنے والوں میں ہمیشہ کے لیے علیحدگی کس طرح ہوگی؟ نفس لعان سے یا خاوند کے طلاق دینے سے یا حاکم کی ان کے درمیان تفریق کرانے سے؟ آئمہ کے درمیان اس کے درمیان اختلاف ہے۔
اور تینوں ہی مسلک آئمہ نے الگ الگ آئمہ نے اختیار کیے ہیں۔
لیکن راجح مسلک پہلا ہے کیونکہ لعان کرنے کے بعد نہ خاوند کو طلاق دینے کی ضرورت رہتی ہے اور نہ حاکم کو تفریق کرانے کی۔
اور یہ جو بعض روایات میں آتا ہے کہ خاوند نے لعان کے بعد تین طلاقیں دے دیں تو اس کی وجہ خاوند کا یہ سمجھنا تھا کہ جب تک میں طلاق نہیں دوں گا وہ میری ہی رہے گی۔
حالانکہ ایسا نہیں تھا لیکن اپنی سمجھ کی وجہ سے اس نے فوراً تین طلاقیں دے دیں اور بعض روایات میں جو آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان تفریق کرا دی حالانکہ ان کے درمیان تفریق کرانے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
راوی کا یہ بیان کرنے سے مقصود بھی یہ تھا کہ اس عمل لعان کا حکم اور نتیجہ یہ ہے کہ ان کے درمیان ہمیشہ کے لیے تفریق ہوگئی۔
اس توجیہ سے بیان واقعہ کی تعبیر میں جو اختلاف ہے ان کے درمیان بھی تطبیق ہوجاتی ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2250