الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: حضرت زیدبن حارثہ رجی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے مولی (آزاد کردہ غلام ) تھےاور شرع...
فوائد ومسائل:
حضرت زیدبن حارثہ رجی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مولی (آزاد کردہ غلام) تھےاور شرع ایام اسلام میں آپ کے متنبہی (لےپالک) بھی کہلاتے رہتے تھے۔
ان صاحبزادے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی محبوب تھے۔
ان کا لقب ہی حب رسول الله (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لاڈلے اور چہیتے) پڑگیا تھا۔
باپ بیٹے میں رنگ کا فرق تھا کیونکہ اسامہ ماں ام ایمن تھی جو حبشن تھیں۔
انہیں رنگ پر ان کا رنگ آیا تو کئی جاہل ان کے نسب پر طعن کرتے تھے جوکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے لیے اذیت کا باعث تھا۔
مجزز مدلحجی قبیلہ بنو اسد کا معروف قیافہ شناس تھا اور مشرکین اس کی بات قبول کرتے تھے۔
کہیں گزرتے ہوئے اس نے ان دونوں باپ بیٹے کو دیکھ لیا جبکہ ان کے چہرے ڈھنپے ہوئے تھے اور پاؤں ننگے تھے۔
تو اس نے غالباً اپنے علمی رعب کا اظہار کرنےکے لیے یہ جملہ کہ دیا کہ یہ پاؤں باپ بیٹے کے ہیں۔
یہ جملہ مسلمانوں کے لیے حق کی تائید وتقویت اور شبہات کے ازالے کا باعث ثابت ہوا۔
اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو خوشی ہوئی کہ کفار کا معتقد ان کے اپنے طعن کی تردید کر رہا ہے۔
۔
۔
۔
اس واقعہ میں فقہی استدلال یہ ہے کہ اگر کہیں کسی بچے کے بارے میں کئی لوگ مدعی ہوں یا کسی عورت سے کسی شبہے کی وجہ سے دو تین افراد نے مباشرت کرلی ہو اور بچے کے بارے میں واضح نہ ہوکہ کس کا ہے؟ تو کسی ماہر اور عادل قیافہ شناس کے رائے سے فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
اگر یہ علم سراسر باطل ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قول پر خوشی کا اظہار نہ فرماتے۔
گزشتہ حدیث لعان (حدیث:2252) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان گزرا ہے کہ بچہ اگر اس اس طرح کا ہوا تو فلاں کا ہوگا۔
اس میں علم قیافہ کی اصلیت کی دلیل ہے۔
نیز حدیث ام سلیم رضی اللہ عنہ میں آتا ہے کہا گر عورت کو احتلام نہیں ہوتا تو بچے کی اس کے ساتھ مشابہت کیونکر ہوتی ہے؟ (صحیح بخاری، العلم، حدیث:130 و صحیح مسلم، الحیض، حدیث:313)

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2268