الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: حضرت ابن عباس نے اسے نسخ یا استثنا سے تعبیر فرمایا ہے، لیکن دراصل مختف صورتوں کے...
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عباس نے اسے نسخ یا استثنا سے تعبیر فرمایا ہے، لیکن دراصل مختف صورتوں کے مختلف احکام ہیں۔
عام مطلقہ عورت کی عدت تین حیض (یا تین طہر)ہیں۔
لیکن جس کو حیض آنا بند ہو گیا ہو یا جیسے حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا تو ان کی عدت تین مہینے ہو گی اور جس عورت کو خلوت اور مساس سے پہلے طلاق دے دی جائے تو اسکے لئے کوئی عدت ہی نہیں ہے۔
اسی طرح جو عورت حاملہ ہو اسے طلاق مل جائے یا اس کا خاوند فوت ہو جائے تو اس کی عدت وضع حمل ہے جبکہ بیوہ عورت کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2282