🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: جزیرۃ العرب کے شمال مغربی علاقہ کو شام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ جس میں آج کل...
فوائد ومسائل:
جزیرۃ العرب کے شمال مغربی علاقہ کو شام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
جس میں آج کل لبنان اردن فلسطین اور سوریا (شام) کی ریاستیں قائم ہیں۔
اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ علاقہ قبلہ سے بایئں جانب واقع ہے۔
یا بنو کنعان نے اس کی بایئں جانب کا رخ کیا تھا۔
یا یہ کہ اس میں زمین کے طبقات مختلف ہیں۔
اس میں سرخ سفید اور سیاہ ہر طرح کی زمین پائی جاتی ہے۔
اور اس مفہوم کے لئے شامات کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
(قاموس)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2482