🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ فضیلت دشمن کے سامنے مورچہ بند ہونے کی ہے۔ تو جو شخص کفار سے پنجہ آزمائی...
فوائد ومسائل:
یہ فضیلت دشمن کے سامنے مورچہ بند ہونے کی ہے۔
تو جو شخص کفار سے پنجہ آزمائی کرتا۔
اور قتل ہوتا یا قتل کرتا ہو۔
اس کے درجات اور بھی زیادہ ہوں گے۔
قرآن مجید نے اس عمل کی ترغیب میں فرمایا ہے۔
(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿٢٠٠﴾ (آل عمران۔
200)  ”اے ایمان والو! صبر کرو۔
ثابت قدم رہو۔
مورچوں پرجمے رہو۔
اور اللہ سے ڈرتے رہو۔
تاکہ کامیاب ہوجائو“ جہاد قتال سے ملتا جلتا کام مثلا مشکل حالات میں اشاعت توحید وسنت اوررد شرک وبدعت جو کہ درس وتدریس اور تحریروتقریر کے ذریعے سے ہو اس کے متعلق بھی توقع کی جانی چاہیے۔
کہ حسب نیت یہ بھی ایک عظیم رباط ومرابطہ ہے۔
چنانچہ اساتذہ مبلغین اور مولفین قلعہ اسلام کی فکری حدود کے مورچہ بند ہیں جب تک ان کی باقیات۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2500