🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ اور اس قسم کی احادیث جن میں جہاد قتال کے لئے مادی تعاون لینے کی رخصت...
فوائد ومسائل:
یہ اور اس قسم کی احادیث جن میں جہاد قتال کے لئے مادی تعاون لینے کی رخصت ہے۔
ان کا تعلق ان مخلصین مگر مفلوک الحال اور فقیر لوگوں سے ہے۔
جو اسباب وزاد جہاد نہ ہونے کے باعث جہاد سے پیچھے رہیں۔
ان کا جہاد بربنائے اخلاص وتقویٰ اعلائے کلمۃ اللہ کےلئے ہی ہوتا ہے۔
تو ایسے لوگوں سے تعاون کرنا باعث اجر وثواب ہے بلکہ تعاون دینے والوں کےلئے دوہرا جر ہے۔
جیسے کہ حکومت کے تنخواہ دار فوجی اگر یہ اخلاص سے اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطرلڑیں۔
تو اجر وغنیمت دونوں سے بہر ور ہوتے ہیں۔
ورنہ وہی ہے جو ان کی نیت ہوئی اور اسی پر قیاس ہیں وہ علماء مدرسین اور خطباء وغیرہ جو شرعی علوم کی اشاعت میں مشغول ہیں۔
اگر ان کی نیت صاف ہو تو فبھا ونعمت انھیں تنخواہیں اور وظیفے لینے جائز ہیں ورنہ انہیں انجام کی فکر کرنی چاہیے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2526