🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: جہاد میں عورتوں سے مجاہدین کی خدمت کے کام لئے جا سکتے ہیں۔ یہ امور باحجاب ہوکر...
فوائد ومسائل:
جہاد میں عورتوں سے مجاہدین کی خدمت کے کام لئے جا سکتے ہیں۔
یہ امور باحجاب ہوکر ادا کیے جا سکتے ہیں۔
لہذا یہ خدمات لینے کے لئے خواتین کی تعلیم وتربیت اور مشق بھی ضروری ہے۔
شرعی تعلیمات کی ر وشنی میں اجنبی مردوں اور عورتوں کو بے حجاب کھلے اختلاط کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بعض لوگ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قسم کے بعض اکا دکا واقعات سے یہ کلیہ اور اصول اخذ کرتے ہیں۔
کہ مردو عورت کے درمیان کسی بھی معاملے میں فرق وامتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
بلکہ عورتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے دوش بدوش حصہ لینا چاہیے۔
لیکن ظاہر بات ہے کہ ان لوگوں کا یہ دعویٰ بھی یکسر غلط ہے۔
اور استدلال بھی بے بنیاد بھلا چند عمر رسیدہ خواتین کو زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے اور ان کو پانی پلانے جیسی معمولی خدمات کےلئے ان کو ساتھ لے جانے سے مردوزن کی مغربی مساوات اور ہر معاملے میں دوش بدوش کا اثبات کس طرح ممکن ہے؟
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2531