🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ جہاد میں اجر وثواب کے ساتھ ساتھ غنیمت کی توقع رکھنا کوئی معیوب نہیں۔ بشرط یہ...
فوائد ومسائل:
1۔
جہاد میں اجر وثواب کے ساتھ ساتھ غنیمت کی توقع رکھنا کوئی معیوب نہیں۔
بشرط یہ کہ یہ نیت ہی اصل مقصود نہ ہو اتنا ضرور ہے کہ یہ غنیمت حاصل ہونے سے آخرت کے اجر میں کمی آجاتی ہے۔
جیسے کہ (باب في السریة تخفق) حدیث 2497) میں گزرا ہے۔

2۔
اللہ تعالیٰ نے مال کو انسان کےلئے گزران کا ایک اہم سبب بنایا ہے جب کہ حقیقی کفیل خود اللہ عزوجل ہے۔
اگر وہ اسباب مہیا نہ فرمائے۔
اور ان میں برکت نہ دے تو کائنات کے تمام افراد اور اس کے کل اسباب پرکاہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتے۔

3۔
مستقبل کے امور غیبہ کی خبریں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی صداقت کی دلیل ہیں۔
کہ فتح بیت المقدس کے بعد سے دنیا میں اور امت اسلامیہ میں مذکورہ بالاعلامات تواتر سے ظاہر ہورہی ہیں۔

2۔
قیامت ازحد قریب ہے۔
لہذا ہر انسان کو اس کی فکر کرنی چاہیے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2535