مولانا داود راز رحمہ اللہ
تشریح : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے...
تشریح:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس کوفہ آئے، اور انہیں موزوں پر مسح کرتے دیکھا تو اس کی وجہ پوچھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کا حوالہ دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مسح کیا کرتے تھے، انہوں نے جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے یہ مسئلہ پوچھا: اور حضرت سعد کا حوالہ دیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں سعد کی روایت واقعی قابل اعتماد ہے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو حدیث نقل کرتے ہیں وہ قطعاً صحیح ہوتی ہے۔ کسی اور سے تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں۔
موزوں پر مسح کرنا تقریباً ستر صحابہ کرام سے مروی ہے اور یہ خیال قطعاً غلط ہے کہ سورۃ مائدہ کی آیت سے یہ منسوخ ہو چکا ہے۔ کیونکہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کی روایت جو آگے آ رہی ہے۔ وہ غزوہ تبوک کے موقع پر بیان کی گئی ہے، سورۃ مائدہ اس سے پہلے اتر چکی تھی اور دوسرے راوی جریر بن عبداللہ بھی سورۃ مائدہ اترنے کے بعد اسلام لائے بہرحال تمام صحابہ کے اتفاق سے موزوں کا مسح ثابت ہے اور اس کا انکار کرنے والا اہل سنت سے خارج ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 202