🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (السبق) ب کی جزم کے ساتھ مصدر ہے اور معنی ہیں آگے بڑھنا۔ اور اگر ب پر...
فوائد ومسائل:
(السبق) ب کی جزم کے ساتھ مصدر ہے اور معنی ہیں آگے بڑھنا۔
اور اگر ب پر زبر پڑھی جائی تو اس سے وہ مال اور انعا م مراد ہوتا ہے۔
جو کسی مقابلہ پردیا جائے۔
درج ذیل روایت میں یہ کلمہ ب پر زبر کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔
فائدہ۔
جہاد اور تعلیم وتربیت کے مختلف امور میں مقابلہ کرنا کرانا اسی پر قیاس ہے، مگر ایسے تمام امور جن کا کوئی حاصل نہ ہو ان میں مقابلہ بازی ناجائز اور باطل ہے۔
مثلا کبوتر اڑانا یا مرغ اور بٹیر لڑانا وغیرہ۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2574