🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: کتاب الزکواۃ میں بھی اس کا ذکر آیا ہے۔ اس کے لئے دیکھئے۔ (حدیث 1591) مگر یہاں...
فوائد ومسائل:
کتاب الزکواۃ میں بھی اس کا ذکر آیا ہے۔
اس کے لئے دیکھئے۔
(حدیث 1591) مگر یہاں مراد یہ ہے کہ گھوڑ دوڑ میں کوئی شخص اپنے گھوڑے کے ساتھ کسی اور شخص کو بھی دوڑائے جو اس کے گھوڑے کو ڈانٹتا جائے۔
اور مقصد یہ ہوکہ اس کا گھوڑا آگے بڑھ کر جیت جائے اسے جلب کہتے ہیں۔
اور جنب یہ ہے کہ دوڑ میں اپنے گھوڑے کے پہلو بہ پہلو ایک اورگھوڑا رکھے تاکہ جب دیکھے کہ پہلا گھوڑا تھک گیا ہے تو جلدی سے دوسرے تازہ دم گھوڑے پر سوار ہوکر مقابلہ جیتنے کی کوشش کرے۔
یہ دونوں صورتیں ناجائز ہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2581