الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ یہ حکم ابتدائے اسلام میں تھا۔ اور اب بھی ان قوموں سے متعلق ہے۔ جن کو...
فوائد ومسائل:
1۔
یہ حکم ابتدائے اسلام میں تھا۔
اور اب بھی ان قوموں سے متعلق ہے۔
جن کو اسلام کی دعوت واضح طور سے نہ پہنچی ہو۔
(صحیح البخاري، العتق، حدیث: 2541 و صحیح مسلم، الجهاد، حدیث: 1730 و سنن أبي داود، حدیث: 2633)
2۔
دین اسلا م کی دوسرے دینوں سے آویزش صرف اور صرف اللہ کی مخلوق تک اس کا کلمہ پہنچانے اور غالب کرنے کے لئے ہے۔
اس میں محض ملکوں کو فتح کرنا یا لوگوں کو اپنے تابع کرنا نہیں ہے۔
3۔
امیر مجاہدین (اور اس طرح دیگر مفتیان اور مجتہدین) کا فیصلہ بالعموم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دیئے ہوئے اصولوں کے مطابق ہوتا ہے۔
اس کے باوجود ان میں سے اس کے حق یا خطا ہونے کا احتمال رہتا ہے۔
(ان اجتہادی امور میں) عین یہی دعویٰ کرنا کہ یہی اللہ کا فیصلہ ہے۔
بالکل غلط ہے۔
جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے صادر ہونے والے فیصلے اور احکام عین اللہ کے فیصلے ہوتے تھے۔
اور عین شریعت ہوتے تھے کیونکہ ﴿وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ﴾ (النجم: 3۔
4) آپ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتے مگر جو اللہ کی وحی ہوتی ہے اور اجتہادی امور میں جہاں کہیں کوئی خطا ہوتی بھی تو فورا ً اس کی اصلاح ہوجاتی تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی بھی امتی کو یہ مقام حاصل نہیں ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2612