حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحيح مسلم 386] فقہ الحدیث ➊ اس حدیث اور دیگر دلائل سے صاف صاف ثابت ہے...
تخریج الحدیث:
[صحيح مسلم 386]
فقہ الحدیث
➊ اس حدیث اور دیگر دلائل سے صاف صاف ثابت ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ہر انسان پر فرض ہے۔ جو شخص چاہے یہودی ہو یا عیسائی یا کسی دوسرے مذہب والا ہو، جب تک وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لاتا، آپ کو رسول و نبی نہیں مانتا تو یہ شخص کافر اور ابدی جہنمی ہے۔
➋ یہودیوں اور عیسائیوں کا خاص اس وجہ سے ذکر کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کے دو بڑے آسمانی مذہب ہیں، جو انبیاء اور رسولوں کو ماننے کے دعویدار ہیں، انہیں اہل کتاب بھی کہتے ہیں۔ جب یہ اہل کتاب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لانے کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے تو معلوم ہوا کہ دوسرے مذاہب مثلاً ہندو، بدھ مت وغیرہ والے بھی آپ پر ایمان نہ لانے کی وجہ سے دوزخ میں جائیں گے۔
➌ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے کے بعد سابقہ تمام شریعتیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
➍ جس شخص تک اسلام کی دعوت نہ پہنچے، اس کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
❀ ایک حدیث میں آیا ہے کہ ایسے شخص کا امتحان قیامت کے دن ہو گا۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان الموارد: 1827] ، [والصحيحة للشيخ الالباني رحمه الله 1434]
تنبیہ: یہ روایت اپنی تمام سندوں کے ساتھ ضعیف ہے۔
➎ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کی صفت «يد» ہاتھ کا اثبات ہے۔ ہم ان الفاظ پر ایمان رکھتے ہیں، ان کی تاویل نہیں کرتے اور نہ انہیں کسی قسم کی تشبیہ دیتے ہیں، اور یہی اہل سنت کا مسلک و مذہب ہے۔ اللہ کی صفت «يد» کو متشابہات میں سے کہنا اہل بدعت کا مسلک ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 10