🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ رسول اللہ ﷺ کا خود پہنے مکہ میں داخل ہونا دلیل ہے کہ حج عمرے کے...
فوائد ومسائل:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خود پہنے مکہ میں داخل ہونا دلیل ہے کہ حج عمرے کے علاوہ حسب احوال انسان بغیر حرام کے مکہ میں داخل ہوسکتا ہے۔

2۔
ابن خطل پہلے مسلمان ہوگیا تھا۔
اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام سے بھیجا اور ایک انصاری کو بطور خادم اس کے ساتھ روانہ کیا۔
اس سے کوئی تقصیر (غلطی) ہوئی تو اس نے اس انصاری کو قتل کرڈالا۔
اور اس کا مال لوٹ لیا اور مرتد ہوگیا۔
سو اسی وجہ سے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امان نہ دی۔
اور قتل کرنے کا حکم دیا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2685