الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ عام معاملات میں نبی کریم ﷺ انتہائی نرم اور رقیق القلب تھے۔ مگر حدود اللہ اور...
فوائد ومسائل:
1۔
عام معاملات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی نرم اور رقیق القلب تھے۔
مگر حدود اللہ اور حقوق العباد کے معاملے میں انتہائی سخت تھے۔
2۔
دنیا کی سزا جتنی بھی ہو آخرت کے عذاب کے مقابلے میں تھوڑی ہلکی اور ختم ہونے والی ہوتی ہے۔
اور آخرت کا عذاب ناقابل بیان حد تک سخت ہے۔
3۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول قبول کرنے سے انکار کرنے سے مقصد اس جرم کی شناعت وقباحت کو واضح کرنا تھا۔
اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اس کی توبہ غیر مقبول تھی یا اس مال کو اس کے مستحقین میں پہنچانا ناممکن تھا۔
اور بعض نے اس کی توجیہ اس طرح کی ہے۔
کہ اس مال غنیمت میں تمام مجاہدین کا حصہ تھا۔
اور وہ سب متفرق ہوچکے تھے۔
اس میں سے ہرایک کو اس کا حصہ پہنچانا ناممکن تھا۔
اس لئے اس حصے کو اس کے پاس ہی رہنے دیا گیا تاکہ اس کا وبال اسی پر پڑے۔
اور وہی اس کی سزا بھگتے۔
اس میں بھی گویا وعید شدید کا پہلو ہے۔
(عون)

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2712