🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: غنائم خیبر کے اٹھارہ حصے یوں بنتے ہیں۔ کہ اگر مجاہدین کی تعداد پندرہ سو اوران میں...
فوائد ومسائل:
غنائم خیبر کے اٹھارہ حصے یوں بنتے ہیں۔
کہ اگر مجاہدین کی تعداد پندرہ سو اوران میں گھوڑ سوار تین سو ہوں۔
اور ہر گھوڑے کا ایک حصہ شمار کیا جائے۔
تو یہ کل تعداد اٹھارہ سو ہوئی۔
چنانچہ ہر ایک حصہ ایک سو کے لئے ہوا اور گھوڑے کے لئے بھی ایک ہی حصہ دیا گیا۔
مگر یہ بات صحیح تر روایات کے خلاف ہے۔
اس اعتبار سے یہ حدیث ضعیف ہے۔
جیسا کہ امام ابو دائود نے کہا ہے کہ۔
صحیح یہ ہے کہ مجاہدین کی تعداد چودہ سو اور ان میں گھوڑ سوار دو سو تھے۔
گھوڑے کے لئے دو حصے تھے۔
اس طرح کل حصے جن میں یہ غنیمتیں تقسیم ہوئیں۔
اٹھارہ سو بنے۔
ہر ایک سو کےلئے ایک حصہ تھا۔
اورکل حصے اٹھارہ بنائے گئے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2736