🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دوران سفر جہاد میں تجارت کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں۔...
فوائد ومسائل:
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دوران سفر جہاد میں تجارت کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں۔
ایسے تاجر کو جہاد میں اپنا پورا اجر اور غنیمت کا حصہ ملے گا۔
جیسے کہ سفر حج میں تجارت کرنا مباح اور جائز ہے۔
قرآن مجید میں ہے۔
(لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ) (البقرة198) تم پرکوئی گناہ نہیں کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔
ہاں اگر ان مبارک سفروں میں کسی کا مقصد ہی صرف تجارت کرنا ہو۔
جہاد یا حج محض دکھلاوا ہو۔
تو ہر شخص کےلئے وہی ہے۔
جو اس نے نیت کی۔
شیخ البانی نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2785