🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ قربانی کا جانور صحت مند اور خوش نظر ہونا چاہیے۔ مذکورہ بالا صفات پائی جایئں۔ تو...
فوائد ومسائل:
1۔
قربانی کا جانور صحت مند اور خوش نظر ہونا چاہیے۔
مذکورہ بالا صفات پائی جایئں۔
تو بہت ہی عمدہ ہے۔

2۔
چھری خوب تیز ہونی چاہیے۔

3۔
امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت تھی۔
ہر شخص کو اپنی اور اپنے اہل وعیال کی طرف سے قربانی کرنی چاہیے۔
یا اس کی طرف سے جس نے وصیت کی ہو۔

4۔
اس حدیث سے دلیل لی گئی ہے کہ میت کی طرف سے قربانی کرنا جائز ہے۔
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کی طرف سے قربانی کی تو ا س میں وہ لوگ بھی تھے۔
جو وفات پا چکے تھے۔
اور ایک کثیر تعداد وہ تھی۔
جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد پیدا ہوئی۔
لیکن اس سے استدلال صحیح نہیں۔
کیونکہ امت کی طرف سے قربانی کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت تھی۔
جس پر دوسروں کے لئے عمل کرنا جائز نہیں۔
جیسا کہ اس سے قبل (حدیث۔
2791 کے فوائد میں) وضاحت کی گئی ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2792