الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مذکورہ بالاحدیث سے واضح ہوتا ہے کہ آپﷺ نے امت کو مسنہ دو دانتا جانور بطور قربانی...
فوائد ومسائل:
مذکورہ بالاحدیث سے واضح ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو مسنہ دو دانتا جانور بطور قربانی ذبح کرنے کا حکم دیا۔
اور وقت اور دشواری کی صورت میں جزع قربانی کرنے کی رخصت عنایت فرمائی، لیکن دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے۔
کہ عام حالات میں بھی جبکہ (مسنہ) دو دانتا جانور ملنا مشکل اور دشوار نہ ہو تو جذع بطور قربانی کیا جا سکتا ہے۔
جیسا کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھیڑ کا جذع قربانی کیا۔
(سنن النسائي، الضحایا، باب المسنة و الجذعة، حدیث:4387) او سنن ابی دائود میں عاصم بن کلیب اپنے والد سے بیان کرتے ہیں۔
کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے ساتھ تھے۔
جن کا نام مجاشع تھا قربانی کے لئے بکریاں تقسیم کی گئیں تو کم ہوگئیں۔
پس انہوں نے ایک منادی کرانے والے کو حکم دیا۔
کہ وہ اعلان کردے کہ رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے۔
بلاشبہ جذع (ایک سالہ) مثنی (دو دانتے) کی جگہ کفایت کرتا جاتا ہے۔
(سنن أبي داود، الضحایا، باب مایجوز في الضحایا من السنن، حدیث: 2799) اور اسی طرح ام بلال رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! بھیڑ کے جزع کی قربانی کرو۔
اس لئے کہ اس کی قربانی جائز ہے۔
(مسند أحمد:368/6) مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوا کہ عام حالات میں بھی بھیڑ کا جزع قربانی کیا جا سکتا ہے، البتہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی رو سے مسنہ (دو دانتا) جانور قربانی کرنا افضل ہے۔
جیسا کہ حافظ ابن حجر اس کی بابت فتح الباری میں فرماتے ہیں۔
امام نووی نے جمہور علماء سے نقل کیا کہ انھوں نے اس حدیث کو افضلیت پرمحمول کیا ہے۔
(فتح الباري: 20/10) (جذع) یہ صرف بھیڑ (دنبہ چھتر) میں جائز ہے۔
دیگر جانوروں کے بچوں کو اس عمر میں قربانی کرنا جائز نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند ایک صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کو مجبوری کی صورت میں رخصت اور اجازت مرحمت فرمائی اور ساتھ یہ ارشاد فرمایا۔
تیرے بعد کسی اور کے لئے ایسا کرنا درست نہیں۔
(صحیح البخاري، الأضاحي، حدیث: 5556) اور یہ بھی احتمال ہے کہ شروع میں دونوں قسم کا جذع جائز ہو بعد میں بکری کے جذع کی قربانی کرنے سے منع کردیا ہو۔
بھیڑ (دنبہ۔
چھترا) کا جذع بطور قربانی کیا جا سکتا ہے۔
جیسا کہ مذکورہ بالا دلائل سے واضح ہے۔
لیکن اس کی عمر کتنی ہو اس بارے میں اختلاف ہے۔
بعض نے ایک سال مدت بتلائی ہے۔
بعض نے چھ ماہ بعض نے سات ماہ۔
امام نووی اس کی بابت فرماتے ہیں۔
جزع کی عمر کے بارے میں سب سے راحج قول یہ ہے کہ اس کی عمر مکمل ایک سال ہو۔
(کتاب المجموع:365/8) حافظ ابن حجر اس کی بابت یوں فرماتے ہیں۔
جمہور کے قول کے مطابق بھیڑ (دنبہ چھترا) کا جزع وہ ہے۔
جس کی عمر کا ایک سال مکمل ہوچکا ہو۔
(فتح الباري: 21/10) لہذا جو حضرات بھیڑ (دنبہ۔
چھترا) کی قربانی چاہتے ہوں۔
وہ اس بات کو ضرور مد نظر رکھیں۔
کہ اس کی عمر کم از کم ایک سال ہو۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2797