🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ ایک بکری کا اپنے تمام گھر کے افراد کی طرف سے کفایت کرنا تو بالکل صحیح...
فوائد ومسائل:
1۔
ایک بکری کا اپنے تمام گھر کے افراد کی طرف سے کفایت کرنا تو بالکل صحیح بات ہے۔
مگر لوگوں کی ایک جماعت کی طرف سے ایک بکری ذبح کرنا صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے۔

2۔
عید گاہ میں بعض اوقات منبر استعمال کرلیا جائے۔
تو جائز ہے۔
جیسے کہ اس حدیث میں بیان ہے۔
علاوہ ازیں صحیح بخاری۔
اورصحیح مسلم میں بھی اس بات کا تزکرہ موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبے سے فارغ ہوئے تو نیچے اترے اور عورتوں کی طرف تشریف لے گئے۔
(صحیح البخاري، العیدین، حدیث: 961۔
و صحیح مسلم، العیدین، حدیث: 884)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2810