🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: بچے کے گروی ہونے کا مفہوم بقول امام احمد یہ ہے۔ کہ بچے کا اگر عقیقہ نہ...
فوائد ومسائل:
بچے کے گروی ہونے کا مفہوم بقول امام احمد یہ ہے۔
کہ بچے کا اگر عقیقہ نہ کیا جائے۔
تو وہ اپنے ماں باپ کی شفاعت نہیں کرسکے گا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ عقیقہ کے واجب ہونے کے مفہوم میں ہے۔
جیسے کہ قرض وغیرہ کی صورت میں ادایئگی کیے بغیر گروی چیز واپس نہیں ہوسکتی۔
اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچہ اپنے بالوں اور میل کچیل کے ساتھ گروی ہوتا ہے۔
یعنی ان کا ازالہ کرنا چاہیے۔
(عون المعبود)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2838