الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1) یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ تفصیلی بحث کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:1664) (2) قرآن مجید کی...
فوائد ومسائل:
1) یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
تفصیلی بحث کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:1664)
(2) قرآن مجید کی آیات دو طرح کی ہیں: (1) محکم، (2) متشا بہات۔
جیسا کہ قرآن مجید میں ہے: {هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ } [آل عمران: 7] " اللہ وہ ذات ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی جس کی کچھ آیات محکم (واضح) ہیں جو کتاب کا اصل ہیں اور کچھ متشابہ ہیں۔
۔
۔
۔
(محکم) سے مراد وہ آیات ہیں جن میں اوا مر، نواہی، احکام و مسائل اور قصص و حکایات کا بیان ہے، ان کا معنی ومفہوم واضح اور اٹل ہے۔
اور دوسری قسم (متشا بہ) سے مراد وہ آیات ہیں جن کا تعلق ما بعد الطبیعیات سے ہوع، یعنی اللہ کی ہستی قضا و قدر، جنت ودوزخ اور ملائکہ وغیرہ کہ انسانی عقل ان کو سمجھے سے قاصر ہو اور ان میں ایسی تاویل کی گنجائش یا کم از کم ایسا ابہام ہو جس سے عوام کو گمراہی میں ڈالنا ممکن ہو۔
اس لیے اہل بدعت جن کے دلوں میں کجی ہوتی ہے یا اہل باطل، وہ آیات متشا بہات کے پیچھے پڑے رہتےہیں اور ان کے ذریعے سے "فتنے" برپا کرتےہیں۔
(ملخص از تفسیر احسن البیان)
(3) احادیث و سنن کا ثبوت سند کی صحت و قوت پر ہے۔
ایسی روایات جن کی سند نا قابل اعتماد ہو کسی طرح رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان باور نہیں کی جاسکتیں۔
(4) مالی معاملات میں شرعی استحقاق کے بغیر کچھ لینا دینا ظلم ہے اور اس سے دنیا میں فساد پھیلتا ہے، اس لیے مسلمان کو ان امور کی لا زمی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔
اور ان میں سے ایک علم میراث ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2885