🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صدقات کا عامل نہ بنایا۔ البتہ خمس میں...
فوائد ومسائل:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صدقات کا عامل نہ بنایا۔
البتہ خمس میں سے ان کی شادیوں کےلئے خرچ فرمایا۔
اسی طریقے پر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے تک عمل رہا۔

2۔
اس مقصد کےلئے بیت المال سے مادی تعاون دینا جائز ہے۔
جیسے کہ اہل بیت کےلئے خمس سے لینا جائز تھا۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسب مصلحت اسے خرچ فرمایا کرتے تھے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 2985