🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ یہ روایت بعض محققین کے نزدیک صحیح ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے مہاجرین کو مدینہ منورہ...
فوائد ومسائل:
1۔
یہ روایت بعض محققین کے نزدیک صحیح ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین کو مدینہ منورہ میں زمین کے قطعات دئے تھے۔
تا کہ یہ لوگ ان میں اپنا گھر بنا لیں۔
چونکہ یہ قطعات احیاء الموات کے معنی میں تھے کہ ان لوگوں نے انہیں آباد کیا تھا۔
تو وہ انہی کی ملکیت گردانے گئے۔
اس باب کے ساتھ اس حدیث کی یہی مناسبت ہے۔

2۔
بیویوں کو وراثت میں گھر دینے کا مسئلہ مہاجرین کی خواتین کے ساتھ خاص تھا۔
کیونکہ یہ لوگ مدینہ منورہ میں ایک نئے وطن میں تھے۔
اور عزیزواقارب سے دور ہوگئے تھے۔
تو یہ حکم دیا گیا تاکہ شوہر کی وفات کے بعد انہیں تحفظ حاصل رہے۔
یا یہ مفہوم بھی ہوسکتا ہے۔
کہ ترکہ کی تقسیم میں ان کے حصے کے مطابق انہیں زمین باغ اور دیگراموال کی بجائے گھر دیا جائے۔
تاکہ وہ رہائش کے مسئلے میں مطمین رہیں۔
(بذل المجهود۔
عون المعبود)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3080