الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ امام ابو دائود کے شیخ مسدد نے اس روایت کوایک مرتبہ مرفوع اور ایک مرتبہ موقوف...
فوائد ومسائل:
1۔
امام ابو دائود کے شیخ مسدد نے اس روایت کوایک مرتبہ مرفوع اور ایک مرتبہ موقوف بیان کیا ہے۔
2۔
یہ اچانک موت کافر کےلئے اللہ کی ناراضی کی پکڑ ہے۔
کیونکہ ایک تو اس کی عمر اللہ کی نافرمانی میں گزری ہوتی ہے۔
دوسرے اچانک موت کی وجہ سے توبہ کا امکان جو ہوتا ہے۔
وہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔
ورنہ انسان بیما ر ہوتا ہے۔
اور آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھتا ہے۔
تو اس میں مرنے سے پہلے اصلاح اور توبہ کرنے کا موقع ہوتا ہے۔
جو اچانک موت سے ختم ہوجاتا ہے۔
البتہ اللہ کے اطاعت گزار مومن بندے کا معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔
وہ تو موت کےلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔
اور اس کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کی اطاعت میں گزرا ہوتا ہے۔
اس لئے اس کی اچانک موت اللہ کی طرف سے نارضگی نہیں۔
بلکہ اس کے رفع درجات کا باعث ہوگی۔
اس لئے امام بہیقی کی شعب الایمان میں یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ آئی ہے۔
(أخذها لاسف للكافرِ و رحمةٌ للمؤمنِ) (مشکوة الجنائز، باب تمنی الموت و ذکرہ) اچانک موت کافر کےلئے ناراضی کی پکڑ ہے۔
اور مومن کے لئے رحمت ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3110