🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مریض کو جب اندازہ ہو کہ اس کا وقت آخر آن پہنچا ہے۔ تو چاہیے کہ وہ...
فوائد ومسائل:
مریض کو جب اندازہ ہو کہ اس کا وقت آخر آن پہنچا ہے۔
تو چاہیے کہ وہ اپنی ظاہری طہارت اور صفائی کا اہتمام کرلے۔
یعنی ناخن تراش لے۔
مونچھیں کاٹ لے۔
بغلوں اور زیر ناف کی صفائی کرلے۔
تاکہ جب وہ اللہ کےحضور پیش ہو تو اس کا وجود بھی مسنون طہارت کا مظہر ہ۔
لیکن اگر کوئی قریب المرگ شخص بالوں وغیر ہ کی صفائی نہ کرسکا ہو۔
تو پھر ا کو اس کے حال ہی میں رہنے دے دیا جائے۔
کیونکہ بعد الموت اس طرح صفائی کا کوئی حکم کسی حدیث سے ثابت نہیں۔
غالباً اسی لئے امام مالک وغیرہ نے اسے بدعات میں شمار کیا ہے۔
(المدونة الکبریٰ:256/1، و أحکام الجنائز للأباني، ص:308)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3112