🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: انسانوں کے معیار ان کے اپنے خیال میں خواہ کتنے ہی عمدہ اور بلند کیوں نہ ہوں۔...
فوائد ومسائل:
انسانوں کے معیار ان کے اپنے خیال میں خواہ کتنے ہی عمدہ اور بلند کیوں نہ ہوں۔
اللہ تعالیٰ کے معیار کا انہیں اندازہ ہی نہیں ہوسکتا۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خیال تھا کہ ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا شوہر کون ہوسکتا ہے۔
مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں مذکورہ دعا کا یہ اثر ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حرم بنا کر ام المومنین کےشرف سے نوازا اس لئے چاہیے کہ میت کے تمام وارث مذکورہ دعا پڑھیں۔
اوراللہ عزوجل سے بہترین بدل کی امید رکھیں۔
بلکہ اگر یہ دعا (اللهم أعقبنا عقبي صالحة) دوسری ضائع ہوجانے والی چیزوں کے موقع پر بھی پڑھ لی جائے۔
تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ بہترین بدل عنایت فرمائے گا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3115