🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ تلقین کی مسنون صورت یہ ہے کہ مرنے والے کو کہا جائے۔ (لا اله الا اللہ)...
فوائد ومسائل:
1۔
تلقین کی مسنون صورت یہ ہے کہ مرنے والے کو کہا جائے۔
(لا اله الا اللہ) پڑھ لو۔
جیسے کہ ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری صحابی سے فرمایا تھا۔
تفصیل کے لئے دیکھیں۔
(مسند أحمد 152/3۔
268۔
154) دوسری ایک صورت جو ہمارے ہاں مروج ہے کہ پاس بیٹھنے والے خود یہ کلمہ مناسب آواز سے پڑھتے ہیں تاکہ اسے یاد دہانی ہوجائے۔
حسب احوال اس کے اختیار کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

2۔
حدیث میں مذکور شرف وفضیلت ان کلمہ گولوگوں کےلئے ہے۔
جو عملا اس کے تقاضے پورے کرتے اور شرک وبدعت سے باز اور بیزار رہے ہوں۔
لیکن محض رسمی ورواجی طور پر کلمے کا ورد کرتے رہنے والے اور عملا شرک وبدعت کے مرتکب اگر مرتے وقت بھی اس اندازہ میں کلمہ پڑھیں۔
تو۔
۔
واللہ اعلم۔
۔
۔
مفید نہیں۔
ہاں اگر اس عزم ونیت سے پڑھیں۔
کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں اس کلمہ کے تقاضے پورے کروں گا ان شاء اللہ ضرور مفید اور باعث بشارت ہے فرمایا: (إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ) (فاطر:10) تمام تر پاکیزہ ستھرے کلمات اس کی طرف چڑھتے ہیں۔
اور نیک عمل انہیں بلند کرتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3117