🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مرنے والا کافر ہو یا بالفرض مسلما ن بھی ہو، مگر نوحہ کرنے کی وصیت کرگیا ہو...
فوائد ومسائل:
مرنے والا کافر ہو یا بالفرض مسلما ن بھی ہو، مگر نوحہ کرنے کی وصیت کرگیا ہو یا اس عمل پر راضی ہوتو اہل خانہ کے نوحہ کرنے سے اسے عذاب ہوگا۔
اس صورت میں اسےعذاب دیا جانا۔
مذکورہ آیت کے خلاف نہیں۔
البتہ اگر وہ اس عمل سے بیزار رہا ہو اور منع کرگیا ہو۔
پھر پیچھے والے یہ غیر شرعی کام کریں۔
تو وہ اس سے بری ہوگا۔
لہذا مومنوں کو چاہیے کہ اپنے وارثوں کو نوحہ یا بین کرنے سے سختی کے ساتھ منع کرتے رہا کریں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس حدیث کواس آیت کے خلاف سمجھا۔
اس لئے اس کی مذکورہ تاویل کی جب کہ واقعہ یہ ہے کہ مذکورہ مفہوم کے مطابق اس حدیث اور آیت میں کوئی تخالف نہیں ہے۔
اس لئے یہ حدیث بھی اس طرح صحیح ہے۔
جس طرح حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے بیا ن کیا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3129