🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ جو لوگ اس بات کے متمنی ہوں کہ ان کی دعایئں قبول ہوا کریں۔ اور بالخصوص...
فوائد ومسائل:
1۔
جو لوگ اس بات کے متمنی ہوں کہ ان کی دعایئں قبول ہوا کریں۔
اور بالخصوص اموات کے متعلق ان کی دعایئں منظور ہوں توچاہیے کہ شرک سے دور رہیں۔
اور ایمان و تقویٰ کے تقاضے پورے کرنے والے بنیں۔

2۔
جنازے میں شرکت کےلئے موحدین (شرک وبدعت سے بیزار بری) حضرات کو بالخصوص اطلاع دی جائے۔
تاکہ مرنے والے کو فی الواقع فائدہ پہنچے۔
مشرک ومبتدع لاکھوں اکھٹے ہوجایئں تو کیا فائدہ؟ اور جنازے میں موحدین کی تعداد جس قدر زیادہ ہو مستحب ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3170