مولانا داود راز رحمہ اللہ
� تشریح : حضرت امام بخاری رحمہ اللہ رحمۃ اللہ علیہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہاتھ پر اور...
� تشریح:
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ رحمۃ اللہ علیہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہاتھ پر اور کوئی نجاست نہ ہو اور ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں ڈال دے تو پانی نجس نہ ہو گا۔ کیونکہ جنابت نجاست حکمی ہے، حقیقی نہیں ہے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہا کے اثر کو سعید بن منصور نے اور براء بن عازب کے اثر کو ابن ابی شیبہ نے نکالا ہے۔ ان میں جنابت کا ذکر نہیں ہے۔ مگر حضرت امام رحمۃ اللہ علیہ نے جنابت کو «حدث» پر قیاس کیا ہے۔ کیوں کہ دونوں حکمی نجاست ہیں اور ابن ابی شیبہ نے شعبی سے روایت کیا ہے کہ بعض اصحاب کرام اپنے ہاتھ بغیر دھوئے پانی میں ڈال دیتے حالانکہ وہ جنبی ہوتے، یہ اسی حالت میں کہ ان کے ہاتھوں پر ظاہر میں کوئی نجاست لگی ہوئی نہ ہوتی تھی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 261