🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ بعض روایات کی رو سے رسول اللہ ﷺ نے حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ تعالیٰ...
فوائد ومسائل:
1۔
بعض روایات کی رو سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ نہیں پڑھا مگر غامدیہ کا جنازہ پڑھا تھا۔
اور یہ دونوں ہی حد زنا میں رجم کئے گئے تھے۔
2۔
اس قسم کے مسئلے میں امام حسب مصلحت کسی بھی صورت پرعمل کرسکتا ہے۔
جبکہ عام مسلمانوں کو ان کا جنازہ پڑھنا چاہیے۔
قصہ ماعز کی روایات کی تفصیل کےلئے دیکھیں۔
ارواء الغلیل ج 7حدیث2322 جبکہ علامہ شوکانی حضرت ماعز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ پڑھے جانے کی روایت کو راحج قرار دیتے ہیں۔
(نیل الأوطار، باب الصلوة علی من قتل في حد)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3186