الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ قبروں پرمسجدیں بنانا یا مسجدوں کے پاس اموات کودفن کرنا دونوں ہی صورتیں ناجائز ہیں۔ خیال...
فوائد ومسائل:
1۔
قبروں پرمسجدیں بنانا یا مسجدوں کے پاس اموات کودفن کرنا دونوں ہی صورتیں ناجائز ہیں۔
خیال رہے کہ ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کا مسجد نبوی میں آجانا ایک اتفاقی واقعہ ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے اس حجرے میں دفن ہونا آپ کی خصوصیت تھی۔
اور اسوقت یہ حجرہ مسجد سے الگ تھا۔
2۔
زائر حرم نبوی کے لئے واجب ہے کہ اگر وہ قبر نبوی کے قریب بھی نماز پڑھے۔
توقلبی طور پر اللہ کی طرف لو لگائے رہے۔
اور بیت اللہ الحرام کو اپنا قبلہ سمجھے۔
کسی قبر کو قبلہ بنا کر نماز پڑھنا حرام ہے۔
اس موضوع پر علامہ البانی کی تالیف تحزیر المساجد ایک اہم قابل مطالعہ کتاب ہے۔
قبروں پرمسجدین اور اسلام کے نام سے اس کا ترجمہ ہوچکا ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3227