🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ حالت احرام میں چونکہ مرد سر نہیں ڈھانپتا اور نہ ہی خوشبو استعمال کرتاہے۔ اور کپڑے...
فوائد ومسائل:
1۔
حالت احرام میں چونکہ مرد سر نہیں ڈھانپتا اور نہ ہی خوشبو استعمال کرتاہے۔
اور کپڑے بھی اس پر دو ہی ہوتے ہیں۔
اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ فوت ہوجانے کی صورت میں اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔
تو اس کا جواب مذکورہ احادیث میں موجود ہے۔
2۔
محرم کا اپنا لباس احرام ہی اس کا کفن بنادیا جائے تو بہتر ہے۔
ورنہ دوسرا بھی دیا جاسکتا ہے۔
کیونکہ روایات دونوں طرح ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3240