🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: یہ ممانعت اور ناپسندیدگی اس قسم کی نذر سے ہے۔ کہ آدمی یہ کہے اگر میرا فلاں...
فوائد ومسائل:
یہ ممانعت اور ناپسندیدگی اس قسم کی نذر سے ہے۔
کہ آدمی یہ کہے اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو اتنا مال صدقہ کروں گا۔
کیونکہ ہوتا تو وہی ہے جو مقدر ہے، مگر اس سے یہ ہوتا ہے کہ جو آدمی عام حالات میں اللہ کی رضا کےلئے خرچ نہیں کرتا وہ کسی مشکل میں پڑ کرخرچ کردیتا ہے۔
الغرض اللہ کی راہ میں مال خر چ کرنے کو اپنی مطلب بر آری کے ساتھ مشروط ٹھرانا پسند نہیں کیا گیا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3287