🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: حضرت ابو لبابہ (رفاعہ بن عبد المنذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کا قصہ یہ ہے کہ رسول...
فوائد ومسائل:
حضرت ابو لبابہ (رفاعہ بن عبد المنذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کا قصہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بنوقریظہ کا محاصرہ کیا اور یہ لوگ قبیلہ اوس کے حلیف تھے۔
تو انہوں نے ابو لبابہ سے مشورہ لیا کہ آیا ہم سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا حاکم بنایئں یا نہ؟ تو ابو لبابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اشارے سے کہا کہ انجام قتل ہوگا۔
مگر انہی لمحوں انھیں احسا س ہوگیا کہ میں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خیانت کی ہے۔
چنانچہ واپس آئے تو اپنے آپ کو مسجد کے ستون کےساتھ باندھ لیا۔
اور قسم کھائی کے اپنے آپ کو اس وقت تک نہیں کھولیں گے۔
جب تک کہ اللہ عزوجل ان کی توبہ قبول نہ فرمائے۔
بالاخر اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمالی۔
 (أسد الغابة)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3319