🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: رسول اللہ ﷺنے تمر(کھجور خشک) کو تمر کے بدلے بیچنے کی اجازت دی۔ مگر برابر برابر اور...
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمر(کھجور خشک) کو تمر کے بدلے بیچنے کی اجازت دی۔
مگر برابر برابر اور نقد ہو۔
اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا ہے۔
کہ تازہ کھجور (رطب) کے بدلے خشک کھجور(تمر) کی بیع کی جا سکتی ہے۔
تو آپ نے یہ بات سمجھا کر کہ خشک ہونے کے بعد کھجور کے وزن اور مقدار میں کمی ہوتی ہے۔
اس بیع سے مکمل طور پر منع فرما دیا۔
اس حدیث کی رو سے تازہ کھجور کے بدلے خشک کھجور کی بیع برابر برابراور نقد ہوتب بھی جائز نہ ہوگی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3360