🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ بیع عینہ (عین کی زیر کے ساتھ) کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص کسی کو...
فوائد ومسائل:
1۔
بیع عینہ (عین کی زیر کے ساتھ) کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص کسی کو ادھار قیمت پر مال حوالے کردے۔
مگر قیمت وصول کرنے سے پہلے ہی اس سے وہی مال دوبارہ خرید لے۔
اور اپنی قیمت فروخت سے کم میں خریدلے اور پھر زائد قیمت وصول کرلے۔

2۔
بلاشبہ امت مسلمہ کی ذلت ونکہت انہی اسباب کی وجہ سے ہے۔
خصوصا ً حیلوں سے سود کو اپنانا اور ترک جہاد۔
جس طرح کے فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ذکر ہوا ہے۔
ولاحول ولا قوة إلا باللہ۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3462