🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: جب کوئی شخص اپنی اولاد کو عطیہ دینا چاہے تو لازم ہے کہ لڑکے لڑکی خدمت...
فوائد ومسائل:
فائدہ: جب کوئی شخص اپنی اولاد کو عطیہ دینا چاہے تو لازم ہے کہ لڑکے لڑکی خدمت گزار غیر خدمت گزار چھوٹے بڑے عالم جاہل اور عاقل غبی وغیرہ میں کوئی تمیز نہ کرے۔
کسی کو محروم نہ رکھے۔
اور جس طرح ممکن ہو سب کو برابر دے۔
البتہ اگر عطیے یا ہدیے کی بجائے کسی شخص کی سرے سے نیت ہی یہ ہو کہ اس کے مرنے کے بعد جو کچھ ترکہ یا ورثہ ہوگا اسے موت سے پہلے وارثوں میں تقسیم کردیا جائے۔
تو اس صورت میں ورثے کے بارے میں اللہ کے احکام کی پابندی لازمی ہوگی۔
پابندی نہ کی گئی تو زندگی میں تقسیم اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ حصوں میں کمی بیشی کرنے کا ایک حیلہ قرارپائے گی جو کسی مسلمان کے لئے مناسب نہیں۔
عطا۔
شریح۔
اسحاق۔
اور محمد بن حسین۔
جیسے فقہاء زندگی میں دیے جانے والے عام عطیے کو بھی وراثت کے حصوں کے مطابق تقسیم کرنا ضروری خیال کرتے ہیں۔
(المغني لابن قدامة، کتاب الھبة والعطیة، بیان من یقبض الھبة للصبي۔
۔
۔
) لیکن ان کی رائے سے اتفاق کرنا اس لئے ممکن نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔
عطیہ دیتے ہوئے اپنی اولاد میں مساوات رکھو۔
اگر میں نے کسی کو ترجیح دینی ہوتی تو عورتوں کو ترجیح دیتا (فتح الباري،کتاب الهبة وفضلھا، باب الشھادة في الهبة) کسی بچے کو عاق کہہ کرمحروم کرنا بھی جائز نہیں ماں خدانخواستہ کوئی دائرہ اسلام سے نکل جائے تو نہ وہ وارث بن سکتا ہے۔
نہ اس کا ورثہ مسلمان لے سکتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3544