🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: اوپر والی روایت سندا ضعیف ہے۔ لیکن یہی بات نیچے والی سند سے صحیح طریق سے...
فوائد ومسائل:
فائدہ: اوپر والی روایت سندا ضعیف ہے۔
لیکن یہی بات نیچے والی سند سے صحیح طریق سے مروی ہے۔
ان تینوں احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اجتہاد سے فیصلے فرماتے تھے۔
جو غلطیوں سے پاک ہوتے تھے۔
اورآئندہ کےلئے حجت تھے۔
کیونکہ علی سبیل الافتراض اگر کوئی غلطی ہوتی تو اللہ تعالیٰ بذریعہ وحی آپ کو مطلع فرما دیتا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام قاضیوں کو بہت زیادہ محنت سے حقائق سمجھنے چاہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3587