الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ اس روایت کو بعض حضرات نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ 2۔ لفظ...
فوائد ومسائل:
1۔
اس روایت کو بعض حضرات نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔
2۔
لفظ علم کا اطلاق درحقیقت کتاب اللہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے متعلقات پر ہوتا ہے۔
ان کے علاوہ جو دیگر علوم ہیں۔
وہ دراصل فن اور کسب کے ہنر ہیں۔
کہنے والے نے کیا خوب کہا ہے۔
(العلم قال الله قال رسوله قال الصحابة هم أولو العرفان) علم تو یہ ہے کہ اللہ نے کہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اور صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے کہا۔
یہی علم وعرفان والے ہیں۔
2۔
اس حدیث میں اخلاص کے ساتھ حصول علم اور صاحب علم کی بہت بڑی فضیلت کا بیان ہے۔
4۔
انبیاء کی عظمت اس تعلق کی بنا پر ہے۔
جو انہیں اللہ رب العالمین کے ساتھ حاصل ہے۔
اور پھر علماء کی شان وراثت انبیاء کی وجہ سے ہے۔
اس لئے واجب ہے کہ علماء اس نسبت کی خوب حفاظت کریں اور اپنے آپ کو کسی بھی دنیادار سے ہیچ نہ جانیں۔
5۔
اللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کا لازمی تقاضا ہے کہ علمائے حق اور طلبائے دین کے ساتھ محبت رکھی جائے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3641