الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ تاہم ایک صحیح حدیث بھی ہے۔ جس میں نبی کریم ﷺ...
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
تاہم ایک صحیح حدیث بھی ہے۔
جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
تم مجھ سے قرآن کے والوہ کچھ نہ لکھو۔
اور قرآن کے علاوہ کچھ مجھ سے لکھا ہے۔
تو اسے مٹا دو۔
اور مجھ سے حدیث بیان کرو۔
اس میں کوئی حرج نہیں۔
(صحیح مسلم، الذھد، باب الثبت في الحدیث وحکم کتابة العلم، حدیث: 3004) اس حدیث میں حدیث رسول لکھنے سے منع کیا گیا ہے۔
جب کہ دوسری روایات سے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے احادیث لکھنے کا اثبات ہوتا ہے۔
اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حدیث کے لکھنے کا حکم ملتا ہے۔
علماء نے ان کے درمیان یہ تطبیق دی ہے۔
کہ جن صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کی قوت ضبط وحافظہ زیادہ تھی۔
(اور عربوں میں یہ خوبی عام تھی) ان کو آپ نے حدیث لکھنے سے منع فرمایا۔
تاکہ وہ کتابت ہی پر سارا بھر وسا نہ کریں۔
اور حفظ وضبط سے بے نیاز نہ ہوجایئں۔
اور لکھنے کا حکم اور اس کی اجازت ان لوگوں کو دی جن کی قوت حافظہ کمزور تھی۔
دوسری توجیہ اس ی یہ کی گئی ہے کہ ابتداء میں حدیث لکھنے سے روک دیا گیا تھا تاکہ قرآن کے ساتھ اس کا اختلاط نہ ہو۔
اور جب صحابہ قرآن کے اسلوب سے اچھی طرح واقف ہوگئے اور اختلاط کا خطرہ نہ رہا تو احادیث لکھنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔
تیسری تطبیق یہ ہے کہ نہی کا مطلب یہ تھا کہ ایک ہی صحیفے میں قرآن کے ساتھ حدیث نہ لکھوتا کہ پڑھنے والا اشتباہ میں نہ پڑے۔
(شرح نووی) بہر حال ممانعت کی حدیث سے یہ استدلال کرنا کہ حدیث کی حفاظت کا اہتمام نہیں کیا گیا۔
بلکہ اس س روک دیا گیا۔
یکسر غلط ہے۔
اگر اس کا یہ مقصد ہوتا تو پھر آپ اسی حدیث میں حدیث بیان کرنے کی اجازت کیوں دیتے؟ جو حفظ وضبط کے بغیر ممکن ہی نہیں اسی طرح حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی طرح یاد کرکے اسےآگے بیان کرنے والے کےلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعائے خیر کیوں فرماتے؟ بہرحال یہ امر مسلمہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں احادیث ضبط تحریر میں لائی گئی تھیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 3647